شہر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

شہر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) ضلع انتظامیہ کی جانب سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔ پولیو مہم تین روز جاری رہے گی۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ڈی او ہیلتھ اور سب رجسٹرار پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کریں گے۔

شہر میں 3 روزہ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس میں 18 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ڈی او ہیلتھ اور سب رجسٹرار کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں کہ فیلڈ میں متحرک رہیں اور پولیو ٹیموں کی خود نگرانی کریں۔

پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے خطرناک مرض سے بچائیں۔