ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا تعلیمی سال،سرکاری سکولز کےاساتذہ پر بڑی پابندی عائد

نیا تعلیمی سال،سرکاری سکولز کےاساتذہ پر بڑی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) نئےتعلیمی سال کے آغازسے سرکاری سکولوں کےاساتذہ ٹیوشن نہیں پڑھا سکیں گے،ایجوکیشن اتھارٹی نےکریک ڈاؤن کیلئےتحصیل کی سطح پر5 کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق نئےتعلیمی سال کاآغازصوبہ بھر میں یکم اپریل سےہوگا،محکمہ تعلیم حکام کے مطابق سکول کے اوقات کار کےبعد اساتذہ کےبچوں کو ٹیوشن پڑھانےپرمکمل پابندی ہوگی،اساتذہ کوسکول کے اوقات کارمیں ہی بچوں پر توجہ دینا ہوگی،یکم اپریل سےاساتذہ پرائیوٹ اکیڈمی میں بھی ٹیوشن نہیں پڑھاسکیں گے،ایجوکیشن اتھارٹی نےکریک ڈاؤن کیلئےتحصیل کی سطح پر5 کمیٹیاں تشکیل دے دیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کےمختلف اضلاع میں اساتذہ نےسرکاری سکول میں ٹیوشن سنٹرقائم کررکھےتھے،تحصیل کی سطح پر ٹیوشن پڑھانےوالےاساتذہ سے متعلق ڈی ای اوز اوراے ای اوز رپورٹ کریں گے،ایجوکیشن اتھارٹیز کےمطابق ٹیوشن پڑھانےوالےاساتذہ  کےخلاف پیڈا ایکٹ کےتحت کارروائی  کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer