ویب ڈیسک : ضلع ٹانک میں تین سرکاری افسر اغوا ہوگئے ۔
واردات تھانہ ہتھالہ کے قریب پیش آئی ہے، تھانہ ہتھالہ کے قریب 3 سرکاری افسر اغوا کر لئے گئے ، جو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر،ایکٹنگ ڈی ایچ او ٹانک اور سب ڈویژن جنڈولہ محکمہ ہیلتھ اکاؤنٹنٹ میں کام کرتے تھے
تینوں افراد اپنی ڈیوٹی کے لئے ٹانک آرہے تھے کہ اسی دوران اغوا کر لئے گئے، اغواء ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر نوید ظفر، ایکٹنگ ڈی ایچ او ٹانک عمران بیٹنی اور اکاؤنٹنٹ عنایت اللہ بیٹنی کے نام سےشناخت کیا گیا، واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔