سٹی42: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان آرمی کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بہترین اور انتہائی متاثر کن شخصیت قرار دیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو ممالک کے سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے دی ہیگ گئے تو وہاں دنیا کے اہم ترین مسائل ڈسکس ہوئے۔ میڈیا نے ان اہم ترین مسائل پر ہی صدر ٹرمپ سے بھی بات کی، ان اہم ترین مسائل پر میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران صدر ٹرمپ نے10 مئی جنگ کے فاتح، گیم چینجر اور ٹرینڈ سیٹر فوجی نابغہ، پاکستان کے سی او اے ایس فیلڈ مارشل عاصم منیر پر محبتوں کی بارش کر دی۔
صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ کو امرییکہ نے رکوایا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میری موجودہ دور کی بڑی کامیابی پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوانا ہے، میں نے دونوں ممالک کو فون کر کے کہا تھا کہ جنگ ختم کرو ورنہ امریکہ آپ کے ساتھ تجارت نہیں کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے گزشتہ ہفتے میری ملاقات ہوئی، فیلڈ مارشل بہترین اور انتہائی متاثر کن شخصیت ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اپنی زندگی میں امن معاہدے کروں۔