عابد چودھری:شہرمیں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں 5افرادجاں بحق ہو گئے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق گجر پورہ ، کرول گھاٹی پر تیز رفتار ٹرک نے رات گئے 30 سالہ راہگیر کو کچل دیا،چوہنگ ، چوہنگ ٹریننگ سنٹر کےقریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔
ایدھی ترجمان نے بتایا کہ سبزہ زار ، شاہ فرید قبرستان سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی، متوفی کی شناخت 28 سالہ باقر کے نام سے ہوئی۔
اسی طرح شیرا کوٹ ، بابو صابو ٹول پلازہ کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش جبکہ اچھرہ، فیروزپور روڈ شمع سٹاپ کے قریب 60 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا۔
پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App