ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مینگورہ میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

مینگورہ میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مینگورہ اور اس کے گردونواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کی زیر زمین گہرائی 51 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش ریجن میں واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

Ansa Awais

Content Writer