ملک اشرف : الائیڈ بینک کے ریٹائرڈ ملازمین نے پینشن نہ ملنے کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر احتجاجی مظاہرہ کی ۔
ریٹائرڈ ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ،ریٹائرڈ ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ
سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود پینشن بحال نہیں کی جا رہیں ، بعض مظاہرین کے مطابق کچھ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کم اور کچھ کو پنشن بالکل ہی نہیں دی جارہی ، سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں فیصلہ دے رکھا ہے ، جس پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درامد کروائیں ، اور ان کی پنشن بحالی کا حکم دیا جائے۔