حیدر علی جان: سوات میں خوازہ خیلہ جلسے سے واپسی پر مشیروزیراعظم و صدر ن لیگ خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام کے قافلے کو حادثہ پیش آیا۔
سکواڈ میں شامل پولیس وین بے قابو ہوکر امیرمقام کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ انجینئرامیرمقام حادثے میں محفوظ رہے اور حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خوازہ خیلہ جلسے سے واپسی پر مشیروزیراعظم و صدر ن لیگ انجینئرامیرمقام کے قافلے کو حادثہ پیش آیا۔
انجینئرامیرمقام حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ پولیس وین الٹنے سے کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تمام زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مشیروزیراعظم نے خود گاڑی سے اتر کر پولیس وین کو اٹھانے میں مدد کی اور اہلکاروں کا احوال معلوم کیا۔
دو روز پہلے انجینئیر امیر مقام پر ایک قاتلانہ حملہ بھی ہوا تھا جس میں وہ محفوظ رہے۔ اس حملہ کے بعد ن لیگ کے رہنما امیر مقام نے بتایا تھاکہ میں مارتونگ میں نادرا آفس کے افتتاح اور جلسے کیلئے جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے میرے قافلے پر فائرنگ کی، میرےگارڈز کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہو گئے۔