کتنی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ نئی بجٹ تجاویز سامنے آگئیں

Income Tax
کیپشن: Income Tax
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  تنخواہ دار طبقے کیلئے نئی ٹیکس تجاویز سامنےآگئیں،  جس میں  50 ہزار روپے ماہانہ کمانے والے ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگے۔ 

 بجٹ دستاویز کے مطابق 50ہزار روپے تک ماہانہ تنخواہ والوں پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا جبکہ50ہزار سے 1لاکھ روپے تک تنخواہ پر ڈھائی فیصد ٹیکس عائد ہو گا، 1لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 12.5فیصد  ماہانہ  اور 1سے 2لاکھ تنخواہ پر 15 ہزار روپے فکس ٹیکس سالانہ لگے گا۔ 

اسی طرح 2لاکھ سے اضافی رقم پر 20فیصد  اور 3لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 25 فیصد ماہانہ ٹیکس  ہو گا ، 3سے 5لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 4لاکھ 5ہزار روپے  اور 3سے 5لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 4لاکھ 5ہزار روپے سالانہ ٹیکس دینا ہوگا۔ 

دستاویز کے مطابق 5سے 10لاکھ روپے تنخواہ پر 10 لاکھ روپے سالانہ ٹیکس ہو گا، 5لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 32.5فیصد سے ٹیکس لگے گا، 10لاکھ روپے سے زائد والے تنخواہ دار پر 29 لاکھ روپے سالانہ ٹیکس لگے گا، 10لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 35 فیصد ٹیکس ہو گا، فکسڈ ٹیکس 30جون 2023 سے ختم کر دیا جائے گا ۔