مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 13سال گزر گئے

Michael Jackson
کیپشن: Michael Jackson
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاپ میوزک کے بادشاہ اور عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 13 سال گزر گئے،   آنجہانی گلوکار کے بریک ڈانس اور پاپ گلوکاری کے لوگ آج بھی دیوانے ہیں۔

 مائیکل جیکسن امریکی ریاست انڈیانا میں 29 اگست1958 کو پیدا ہوئے تھے،1964 میں اپنے بھائیوں کے پوپ گروپ جیکسن فائیو میں شمولیت اختیار کرکے انہوں نے دھوم مچائی، جن کا پہلا میوزک البم ’آئی وانٹ یو بیک‘ تھا جس نے دنیا بھر میں ایسی دھوم مچائی کہ سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔

مائیکل جیکسن نے صرف 5سال کی عمر میں میوزک کی دنیا میں قدم رکھا.انکا پہلا سولو البم 1979 میں‘آف دی وال‘کے نام سے ریلیز ہوا، جس نے مائیکل کو پہچان دلوائی۔1982 میں البم’تھرلر‘نے پوری دنیا میں تہلکہ مچادیا۔’تھرلر‘ کو سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا البم بھی قرار دیا گیا، مائیکل جیکسن کو  کنگ آف پاپ کے خطاب سے نوازا گیا

واضح رہےکہ 2009 میں 25 جون کو مائیکل جیکسن 50 سال کی عمر میں علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے۔