(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی انتظامیہ نے شارع فیصل پر بینرز اور پرچم لگانے پر پابندی عائد کردی۔
میونسپل کمشنر افضل زیدی کی جانب سے شارع فیصل پر لگے سیاسی و مذہبی جماعت کے بینر ز، پرچم اور غیر ضروری اشتہارات ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
میونسپل کمشنر نے اپنے حکم میں کہا ہےکہ شارع فیصل شہر کی مرکزی شاہراہ ہے جو شہریوں کو کاروباری مراکز اور مختلف حصوں کو جانے والی شاہراہوں سے جوڑتی ہے، اب سے شہر کی اہم شاہراہ پر کسی سیاسی و مذہبی جماعت کو پرچم یا بینر لگانے کی اجازت نہیں ہو گی جب کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد شاہراہ فیصل پر لگے مختلف بینرز اور پرچم ہٹانے کا عمل شروع کردیا گیا ۔