(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے خواتین کو اسکوٹیز، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ مفت دینے کا اعلان کردیا۔
پنجاب اسمبلی کے ایوان اقبال میں ہونے والے بجٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ جمہوری نظام، اداروں، ایٹمی قوت اور افواج کو اپنی انا کیلئے تباہ کرنا چاہتے ہیں؟ ہم پی کے ایل آئی میں جدید سہولتوں ، ہسپتالوں میں مفت ادویات کا سلسلہ اور لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کر رہے ہیں ,اس کے علاوہ سیف سٹی اتھارٹی کے خراب کیمروں کی تبدیلی اور اس کا دائرہ کار بھی وسیع کیا جائے گا۔
حمزہ شہباز نے صحت کارڈ منصوبے کو صرف غریبوں اور مستحق افراد کیلئے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امیروں سے وسائل لے کر غربا پر خرچ کریں گے , خواتین اور اساتذہ کی تکریم میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے, ورکنگ خواتین کی سہولت کیلئے انہیں اسکوٹیز دی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون سے اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی ہو گی , یونین کونسل کے ملازمین کو مستقل کرنے کے ساتھ ساتھ نئی بھرتیاں بھی کریں گے۔