سابق وزرائے اعلیٰ اور وزراء کی موجیں ختم، نیا بل منظور

Punjab Assembly approves new Assemly
کیپشن: Punjab Assembly approves new Assemly
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں سابق وزرائے اعلیٰ اور  وزرا ء کی متعدد مراعات کے خاتمے کا بل منظور کرلیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب کے سپلیمنٹری بجٹ 2021-22کی منظوری دے دی گئی، ایوان نے بزدار دور میں منظور کی جانے والی سابق وزرائے اعلیٰ اور سابق وزرا ء کی اضافی مراعات ختم کرتے ہوئے پنجاب منسٹرز ترمیمی بل 2022 کے ذریعے وزیراعلیٰ اور وزراء کی 2019 کی مراعات بحال کردیں۔

ایوان نے قانونی بل کے ذریعے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار حکومت کی ترامیم متفقہ طور پر ختم کردیں اور  ساتھ ہی عثمان بزدار کا مراعات کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا،استحقاق بل 2022 کے ذریعے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت سزائیں دینے کا قانون بھی ختم کردیا گیا۔

بجٹ اجلاس میں منسٹرز ترمیمی بل 2022 سمیت سیکرٹریٹ سروسز بل 2022، پری ولیج بل 2022 منظور کرلیا گیا۔