اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہر کے بارے میں خبر دار کردیا

NCOC Corona
کیپشن: Asad Umar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اسد عمر کا کہنا ہے کہ جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر نمودار ہوسکتی ہے، ویکسین لگوانے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی درخواست کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ این سی او سی میں آج مصنوعی ذہانت پر مبنی بیماریوں کے ماڈلنگ تجزیے کا جائزہ لیا گیا،  سخت ایس او پی پر عمل درآمد اور مستحکم ویکسی نیشن پروگرام کی عدم موجودگی سے جولائی میں پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر نمودار ہوسکتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی ایس او پیز پر عمل کریں اور جتنی جلدی ہوسکے ویکسی نیشن کروائیں.

دوسری جانب کورونا وائرس کی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ دم توڑ رہی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 49 مریض سامنے آئے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 223 افراد زیر علاج ہیں جن میں 96 کنفرم اور 133 مشتبہ افراد ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں 196 اور نجی ہسپتالوں میں 27 افراد زیر علاج ہیں، تشویشناک مریضوں کی تعداد 59 ہے اور وینٹیلیٹرز پر زیر علاج ہیں اور مریضوں کی تعداد میں کمی سے ہسپتالوں کے آئی سی یوز میں 76 فیصد بیڈز خالی ہوگے ہیں۔