ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسران کے تقرر وتبادلے

پولیس افسران کے تقرر وتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے، آئی جی پنجاب نے اکیس افسران کے تقرر وتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

آئی جی پنجاب نے 21 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے عثمان اعجاز باجوہ کو اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم اینالسز انویسٹی گیشن پنجاب، اے آئی جی مانیٹرنگ عمارہ اطہر کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ تقرری کے منتظر تصور اقبال ایس پی ایڈمن گوجرانوالہ، ایس پی اینٹی رائٹ عائشہ بٹ ایس پی پولیس ٹریننگ کالج لاہور اور محمد راشد ہدایت کو ایس پی ڈولفن تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک جمیل ظفر کو اینٹی رائٹ فورس کا اضافی چارج دیدیا گیا۔

تقرری کے منتظر محمد ممتازحیات ایس پی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب اور نوید اجمل کو ایس پی ایڈمن اسٹیشن انویسٹی گیشن پنجاب تعینات کردیا گیا۔ محمد اسلم خان بٹالین کمانڈر فور پی سی فیصل آباد، طارق محمود کو ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاؤالدین، محمد اشرف اعوان ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس پنجاب اور سید منتظر مہدی کاظمی کو ڈی ایس پی سرور روڈ تعینات کردیا گیا۔

اشفاق احمد کو ڈی ایس پی مسلم ٹاؤن، سید سہیل کاظمی ڈی ایس پی سکیورٹی ٹیررازم پریوینشن لاہور، عبدالرحیم کو ڈی ایس پی کینٹ ملتان تعینات کردیا گیا۔ عمران مشتاق ملک ڈی ایس پی لیگل ون پولیس ٹریننگ کالج ملتان، حسن محمود کو ایس ڈی پی او دہلی گیٹ ملتان تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح تصور علی کو ایس ڈی پی او پیپلاں میانوالی، شاہد نذیر کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے سپرد کردی گئیں۔ رضوان منظور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب تعینات اور ڈی ایس پی نوید مرتضیٰ کو بھوانہ سے سی پی او  رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔