ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوں، عثمان بزدار

عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوں، عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پوری توجہ ہے،عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتاہوں، میرے دروازے آپ سب کے لئے اورعوام کی خدمت کیلئے کھلے ہیں۔
 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مقامی ہوٹل میں موجود اسمبلی میں ان کے چیمبر میں صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوامی نمائندوں کے علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پوری توجہ ہے۔ عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتاہوں۔  میرے دروازے آپ سب کے لئے کھلے ہیں اورعوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوں ، ہم تشہیر کم اور کام زیادہ کرتے ہیں ۔موجودہ بجٹ میں ہر علاقے کی یکساں ترقی پر فوکس کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ منتخب نمائندے اپنے حلقوں میں عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔  وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث پاکستان سمیت پوری دنیا نئے دور میں داخل ہوچکی ہے۔ افسوس کا امر ہے کہ پاکستان کی اپوزیشن ماضی میں ہی زندہ ہے۔کورونا وباء کا پاکستانی اپوزیشن پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ اپوزیشن رہنماء پہلے بھی تنقید برائے تنقید کرتے تھے اورآج بھی اسی روش پر چل رہے ہیں۔

22کروڑ پاکستانی عوام اپوزیشن رہنماؤں کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں۔آج واویلا کرنے والوں نے اپنے دور میں شعبہ صحت کو بری طرح نظرانداز کیا او ر یہ لوگ اپنے دور میں ایک بھی ہسپتال ایسا نہیں بنا سکے جہاں یہ اپنا علاج کراسکیں۔ہماری حکومت نے سب سے زیادہ توجہ شعبہ صحت پر دی ہے۔صحت کے بجٹ میں جتنا اضافہ تحریک انصاف کے دور میں ہوا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا وائرس جیسے قومی مسئلے پر بھی پوائنٹ سکورنگ کرنا قابل مذمت ہے۔یہ وقت سیاست چمکانے کانہیں بلکہ اتحاد کا ہے۔تحریک انصاف کی قیادت موجودہ حالات میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اورکھڑی رہے گی۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں صوبائی وزراء محمد محسن لغاری،محمد اجمل چیمہ،شوکت علی لالیکا، اراکین پنجاب اسمبلی نیاز حسین خان،میاں علمدار عباس قریشی،نوابزادہ منصور احمد خان،فیصل حیات، شکیل شاہد،محمد لطیف نذر،مخدوم سیدافتخار گیلانی،فردوس رہنانہ،ساجدہ بیگم،ثانیہ کامران، شمیم آفتاب،ساجدہ یوسف،عابدہ بی بی، عون ڈوگر اور دیگر شامل تھے- چیف وہپ رکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ اورگڈگورننس کمیٹی کے سیکرٹری کرنل (ر) اعجاز حسین منہیس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer