ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب نےخواجہ آصف کو طلب کرلیا

 نیب نےخواجہ آصف کو طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعد بٹ) لیگی رہنما خواجہ آصف کو نیب لاہور نے اختیارات سے تجاوز اور فراڈ کیس میں کل طلب کرلیا۔دستاویزات سمیت پیش ہونےکی ہدایت کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو لاہور نےن لیگ کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو کینٹ ویو ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔نیب نوٹس کے مطابق خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے دستیاب زمین سے زیادہ زمین فروخت کی اور اختیارات سے تجاوز بھی کیا۔نیب لاہور نے خواجہ آصف سیالکوٹ میں بنائی گئی ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ہاؤسنگ سوسائٹی کےلیے ایک سو سینتیس کنال راضی پر مبینہ طور قبضہ کر کہ غیرقانونی فروخت کاالزام ہے۔ نیب کے جاری نوٹس میں خواجہ آصف کو کل جون صبح گیارہ بجے نیب مین پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ خواجہ آصف کی اہلیہ، بیٹے اور سابق میئرسیالکوٹ توحید اختر چودھری کو بھی شامل تفتیش کیا جا چکا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer