ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔پاکستان اور سعودی عرب کے قریبی، برادرانہ اور مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا۔

دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔دونوں راہنماؤں نے سفارتکاری اور مذاکرات کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں راہنماؤں نے خطے میں تعمیری روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔