سٹی 42: کینال روڈ پر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اور امپورٹرز کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ چیئرمین آل پنجاب ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن میاں اجمل نے صدارت کی۔
اجلاس میں چیئرمین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن عرفان نذیرکاہلوں ،چیئرمین پلانٹ ایسوسی ایشن شیخ عامرسمیت دیگرعہدیداروں نے شرکت کی ۔ ایل پی جی پلانٹ اونرز،ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرزکےدرپیش مسائل پرتبادلہ خیال کیا ۔ اجلاس میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزاورامپورٹرز نے تحفظات کااظہار کیا۔
اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ریٹ لسٹ اوراسکی کیلکولیشن کوٹھیک کیاجائے،مطالبات نہ ماننےپرایل پی جی پلانٹ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کاعندیہ دے دیا۔ اتوارکواجلاس میں آئندہ کالائحہ عمل دیاجائیگا۔