ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، نالہ پلکھو میں اونچے درجے کا سیلاب

دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، نالہ پلکھو میں اونچے درجے کا سیلاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیرآباد اور گردونواح میں دریائے چناب کے مختلف مقامات پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ نالہ پلکھو میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق خانکی بیراج پر دریائے چناب میں پانی کی آمد ایک لاکھ 38 ہزار 745 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 33 ہزار 765 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 26 ہزار 275 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 15 ہزار 785 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسی طرح ہیڈ قادرآباد پر پانی کی آمد ایک لاکھ 72 ہزار 69 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 62 ہزار 893 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب نالہ پلکھو میں 4 ہزار 700 کیوسک پانی کی آمد کے باعث اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔