سٹی 42: باجوڑ کی تحصیل سلارزئی علاقہ تلے ڈیم کے مقام پر دھماکہ ہوا دھماکے کے نتیجے میں دو افراد شہید، متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں ۔
دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹٰمیں جائے وقوعہ کیطرف روانہ ہوگئیں ْمقامی افراد کے مطابق میتیں اور زخمی افراد کو ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا جارہاہے۔
ڈی پی او باجوڑ خالد خان نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں دو عام شہری شہید،متعدد زخمی ہوگئے ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ آئی ڈی کے ساتھ ہوا ہے۔
دھماکے کے حوالے سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کئے جارہے ہیں۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کردیاہے۔