سٹی 42: شکارپور کی تحصیل لکی غلام شاہ میں ایک شخص ہائی ٹینشن بجلی کے پول پر چڑھ گیا، جس کے باعث علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ شخص نیچے اترنے کے بجائے ٹاور کی لوہے کی پٹیاں کھولتا رہا اور اس دوران رقص بھی کرتا رہا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ شخص نشے کی حالت میں معلوم ہوتا ہے۔
واقعے کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ انتظامیہ اور پولیس کو دے دی گئی تاکہ مذکورہ شخص کو محفوظ طریقے سے نیچے اتارنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔