ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عاشورہ چہلم اور عرس داتا دربار ؛ انتظامی و سکیورٹی پلان کا جائزہ

عاشورہ چہلم اور عرس داتا دربار ؛ انتظامی و سکیورٹی پلان کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز ،مفتی انتخاب عالم کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں عرس داتا دربار اور عاشورہ چہلم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف جلیل ،چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی رانا عامر لیاقت ،ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کی اجلاس میں شرکت ہوئے ۔ چہلم حضرت امام حسینؓ ،عرس داتا دربارؒ کے انتظامی و سکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی 
امن کمیٹی نے محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔عرس اور چہلم کے دوران زائرین کے تحفظ کیلئے پولیس اور انتظامیہ فیلڈ میں الرٹ رہے گی ۔ 
امن کمیٹی کے ممبران اور ضلعی افسران مذہبی ہم آہنگی کیلئےروٹس کی مانیٹرنگ کرینگے ۔ محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان کے قیام پر ضلعی امن کمیٹی کا اظہارِ تشکر کیا گیا ۔ 
ڈی سی  لاہور  محمد علی اعجاز نے کہا مذہبی تہواروں پر امن و امان کا قیام ضلعی انتظامیہ کی اولین انتظامی ترجیح ہے، بین المسالک ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ سے ہی پائیدار امن ممکن ہے،مذہبی ہم آہنگی کیلئے ضلعی امن کمیٹی کا تعاون لائقِ تحسین اور انتہائی اہم ہے،  ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا چہلم ،عرس کے دوران سکیورٹی کیلئے اضافی نفری اور سٹریٹجک پلان تیار ہے،لاہور پولیس امن و امان برقرار رکھنے کیلئےتمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی،روٹس کی سکیننگ ،سرچ آپریشنز کے ذریعے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی،سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی سے تمام مذہبی اجتماعات کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ جاری ہے،امن کمیٹی اور علمائے کرام کا تعاون پولیس کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے

مفتی انتخاب اعلم نے کہا انتظامیہ اور پولیس نے محرم الحرام میں بہترین اور مثالی انتظامات یقینی بنائے ۔ عرس اور چہلم کے دوران امن برقرار رکھنے کیلئے تمام مسالک ایک پیج پر ہیں۔