ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رنگ روڈ پولیس کی کارروائی، فیملی کا تعاقب کر کے ہراساں کرنے والے 3 اوباش گرفتار

رنگ روڈ پولیس کی کارروائی، فیملی کا تعاقب کر کے ہراساں کرنے والے 3 اوباش گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:رنگ روڈ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فیملی کا تعاقب کر کے ہراساں کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گجومتہ پٹرول پمپ سے فیول ڈلوانے کے بعد ملزمان نے ایک فیملی کی گاڑی کا تعاقب شروع کیا۔ اطلاع ملنے پر رنگ روڈ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گجومتہ ٹول پلازہ پر تینوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف غفلت، لاپرواہی اور فیملی کو ہراساں کرنے کے الزامات کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔

کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس کی ہدایت پر گرفتار ملزمان کو حوالات منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔