ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں: محسن نقوی

خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن ضمیر چودھری نے  ملاقات کی جس کے دوران انہوں نےخطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

لارڈ ضمیر چودھری نے وفاقی وزیرداخلہ سیدمحسن رضانقوی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے علاقائی استحکام کیلئے قابل تحسین کاوشیں کیں، حکومت کی مثبت پالیسیوں سےپاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں، اس بار بھی ہماری کاوشوں کا نتیجہ اچھا آئے گا۔

محسن نقوی نے مزید کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں،پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔