سٹی 42 : چکوال میں لکھوال ڈیم کے کنارے ٹک ٹاک بناتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان عدنان، زین سکنائے نواب ٹاؤن چکوال شہر لکھوال آبشار پر ٹک ٹاک بنارہے تھے ، اسی دوران پاؤں پھسلنے سے لکھوال ڈیم میں گرگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پہنچ گئیں۔ جس کے بعد ریسکیو 1122 کے غوطہ خور ٹیموں نے ایک گھنٹے بعد دونوں لاشوں کو نکال لیا۔
یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے حالیہ بارشوں کے بعد ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کررکھا ہے۔ دفعہ 144 کے ڈیموں اور ندی نالوں میں نہانے اور ایسے مقامات پر جانے کی مکمل پابندی ہے۔