ویب ڈیسک: گھوٹکی میں ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔
گھوٹکی کے علاقے ممتاز شاہ محلے کی رہائشی سمیرا راجپوت کی نعش ملنے پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مقتولہ کی نعش تعلقہ ہسپتال گھوٹکی منتقل کردی۔
مقتولہ کا ایک وڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں مقتولہ اپنی موت کا ذمہ دار اپنے سابقہ شوہر علی رضا کو قرار دے رہی ہے. مقتولہ کے بھائی صدام نے بھی بہن کے قتل کا الزام سابقہ شوہر علی رضا اور عمران نامی نوجوان پر عائد کردیا جبکہ مقتولہ کی بیٹی کے مطابق دونوں ملزمان سمیرا راجپوت سے شادی کے خواہش مند تھے.
پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتولہ کے سابقہ شوہر علی رضا اور عدنان نامی نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے پولیس نے دو ملزمان علی راجپوت اور عدنان راجپوت کو گرفتار کرلیا ہے تاہم واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا۔ ای سیکشن پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔