سٹی 42 : مون سون کا پانچواں اسپیل آئندہ ہفتے شروع ہوگا، پانچویں اسپیل میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کی توقع کی گئی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان ورک کے مطابق بارشوں کے اگلے سلسلے میں بھی موسلادھار بارشوں کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگست میں بھی مون سون بہت زیادہ ایکٹو ہوگا، امید ہے کہ اگست میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہونگی۔
عرفان ورک نے کہا کہ یہ مون سون کا پیک ٹائم چل رہا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ مون سون سیزن میں شدت آئی ہے، توقع ہے کہ اگے بھی دیگر سلسلوں کا مون سون کے ساتھ ٹکراؤ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اربن فلڈنگ اور فلیش فلڈنگ کے خطرات ہیں، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ہیں ۔