ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ ،موسم گرما کی تعطیلات کے تیسرے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کا آخری روز

لاہور ہائیکورٹ ،موسم گرما کی تعطیلات کے تیسرے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کا آخری روز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ ،موسم گرما کی تعطیلات کے تیسرے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کا آخری روز ،عدالتی چھٹیوں اور جمعہ کا روز ہونے کے باعث انتہائی کم کیسز سماعت کیلئے مقرر ہوئے ۔

ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات جاری ہیں ، جس میں صرف ضروری نوعیت کے مخصوص کیٹگریز کے مقدمات کی سماعت ہورہی ہے، رواں ہفتے چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم سمیت 9 ججز نے مقدمات کی سماعت کی ،جسٹس شاہد کریم ،عدالتی چھٹیوں پر ہونے کے باعث اس جمعہ کوسموگ تدارک کیس کی سماعت بھی نہیں ہوئی،جمعہ کا روز ہونے کے باعث دو رکنی بنچز نے بھی مقدمات کی سماعت نہیں کی، جبکہ عدالت عالیہ میں زیر سماعت مقدمات، وکلاء اور سائلین کی تعداد انتہائی کم رہی ۔
 

Ansa Awais

Content Writer