ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کی حراست سے بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ، رپورٹ طلب

سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کی حراست سے بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ، رپورٹ طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کی حراست سے بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ،عدالت نے ایڈیشنل لاہور ہائیکورٹ میں سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کی حراست سے بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ،عدالت نے ایڈیشنل آئی جی ، سی سی ڈی سے 29 جولائی کو رپورٹ طلب کرلی ۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سائلہ رحمت بی بی کی درخواست پرسماعت کی،درخواستگزار خاتون نے اپنے بیٹے دلشاد کی بازیابی کیلئے رجوع کیا، وکیل نے بتایا کہ اقبال ٹاؤن سے گواہان کی موجودگی میں درخواستگزار کا بیٹا اٹھایا گیا، وہ ریکارڈ یافتہ نہیں،اغوا ہوئے نو روز ہوگئے ہیں، کالیں آرہی ہیں کہ وہ سی سی ڈی والے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ محمد دلشاد ہماری تحویل میں ہے، آپ آکر ہمیں ملیں، چیف جسٹس نے کہا کیا آپ کسی سے ملے؟ وکیل نے جواب دیا ماں وہاں گئی، لیکن اسے اسکا بیٹا نہیں ملوایا گیا، چیف جسٹس نے کہا پہلی پٹیشن دیکھیں، پہلے دس،اب چارفریق ہوگئے، کہانی وہی ہے، اگر پٹیشن کا ڈرافٹ ہی غلط ہوگا تو کورٹ کس طرح مناسب آرڈر پاس کرے، وکیل نےاستدعا کی کہ درخواستگزارکےبیٹے کی بازیابی کا حکم دیا جائے،عدالت نے ایڈیشنل آئی جی، سی سی ڈی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔

 

Ansa Awais

Content Writer