وقاص احمد:لاہور میں داتا دربار پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےگلی محلوں میں لگی سٹریٹ لائٹس چوری کرنے والا 2 رکنی چور گینگ گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ لائٹس،پیچ کس ،چابیاں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا،گورا قبرستان میں چھپے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں حیدر اور شریف شامل ہیں ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ،مزید تفتیش جاری ہے۔