رکشہ میں لڑکی سے فحش حرکات اور ہراساں کرنے والا ڈرائیور گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رکشہ میں لڑکی سے فحش حرکات اور ہراساں  کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزم علی رضا کو مسلم ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔  رکشہ ڈرائیور کے خلاف مسلم ٹاؤن پولیس نے لڑکی اقصی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا تھا۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ رکشہ ڈرائیور علی رضا نے موبائل پر فحش ویڈیوز لگا رکھی تھیں، ملزم علی رضا نے زبردستی لڑکی کا سکارف نوچا، ملزم نے نازیبا حرکات کیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ لڑکی کے شور مچانے پر رکشہ روکا اور لڑکی دوسرے رکشہ میں سوار ہو گئی۔ 

 ایس ایس پی انویسٹیگیشن کا کہنا ہےکہ سیف سٹی کیمروں، سی سی ٹی وی کیمروں اور رکشہ نمبر سے ملزم کو گرفتار کیاگیا۔