دلہے کے ارمان خاک میں، دلہن کسی اور کیساتھ بھاگ گئی؛ ویڈیو دیکھیں

bride run video viral social media
کیپشن: bride run video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)شادیوں کےموقع پر ایسے ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں کہ دیکھ اور سننے والے دنگ رہ جاتے ہیں، ایسے واقعات زیادہ تر بھارت میں ہورہے ہیں ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں شادی کی تقریب میں دلہے کے ساتھ بیٹھی دلہن کسی اور کے ساتھ بھاگ گئی۔

تفصیلات کےمطابق شادی کا دن کسی شخص کی زندگی کے خوشگوار دنوں میں سے ایک ہوتا ہے، خاص کر دلہن کے لیے، یہ وہ دن ہے جس کا خواب ہر نوجوان لڑکی دیکھتی ہے، سوشل میڈیا پر بھارت میں ہونے والی اکثر شادیوں کی ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں جن میں کبھی دلہن نہ خوش تو کبھی دلہاکسی بات پر ضد کئے بیٹھا ہے۔ شادیوں پر لڑکی والوں سےجہیز میں بڑی بڑی فرمائشیں بھی کی جاتی ہیں جس پر مجبور والدین بیٹی کا گھر بسانے کے لئے ہرممکن جد وجہد کرتے نظر آتے ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں دلہن ہی دھوکہ دے گئی، دلہے کے ارمانوں پر پانی پھر گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سٹیج پر عروسی جوڑے میں دلہن اور دولہا بیٹھے ہیں، دولہا ایک اور خاتون سے باتوں میں مصروف ہے جبکہ دلہن خاموشی سے بیٹھی سب سن رہی ہے، اچانک ایک نوجوان سٹیج کے پیچھے سے نمودار ہوتا ہے اور دلہن کے ماتھے پر سندور لگانا شروع کردیتا ہے۔

بعدازاں دلہن کو اشارہ کرکے کرسی سے اٹھنے کا کہتا ہے اور ہاتھ پکڑ کرلے جاتا ہے، بے خبر دلہا خاتون سے باتوں میں مگن ہی رہتا ہے, واقعہ بھارت ہی کی کسی ریاست میں پیش آیا، ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by memes comedy (@ghantaa)

M .SAJID .KHAN

Content Writer