راوی روڈ ؛راہگیروں کو لوٹنے والے ملزموں کی فوٹیج سامنے آگئی

راوی روڈ ؛راہگیروں کو لوٹنے والے ملزموں کی فوٹیج سامنے آگئی
کیپشن: dacoity CCTV
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)شہر میں جرائم پیشہ عناصر بے قابو جس کے باعث  ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا،راوی روڈ میں موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے راہگیروں کو لوٹ لیا،سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں  بڑھتے ہوئے جرائم نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، ملزمان دن دیہاڑے شہریوں سے لوٹ مار کررہے ہیں، مزاحمت کرنے پر بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے، ایسے ہولناک واقعات کی وجہ سے لوگ کا طرز زندگی اور کاروبار متاثر ہوکررہ گیا ہے،راوی روڈ میں موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے راہگیروں کو لوٹ لیا،سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ۔

 رہزنی کی واردات 23 جولائی کو شہری اسلم کے ساتھ ہوئی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار تین ملزموں کو دیکھا جا سکتا ہے،ملزم سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار شہری اسلم اور اس کے ساتھی کو روک لیتے ہیں۔

اسی دوران کالی شلوار قمیض میں ملبوس ایک ملزم پستول نکال کر دونوں راہ گیروں کے ساتھ لوٹ مار کرتا ہے، چند سیکنڈ میں واردات کرنے کے بعد تینوں ملزم فرار ہو جاتے ہیں، متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کے لئے درخواست تھانہ راوی روڈ میں جمع کروا دی ہے ۔

 افسوس ناک امر یہ ہے کہ جو لوگ ان دنوں کاروبارکی غرض سے گھروں سے نکلتے ہیں وہ غیر محفوظ ہیں، شہر میں ڈاکے، چوریاں بھی عروج پر ہیں.

M .SAJID .KHAN

Content Writer