ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ رابعہ بٹ نے مداحوں، فنکاروں کے دل جیت لئے؛ ویڈیو وائرل

اداکارہ رابعہ بٹ نے مداحوں، فنکاروں کے دل جیت لئے؛ ویڈیو وائرل
کیپشن: Rabia Butt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عید الاضحیٰ پر اداکارہ رابعہ بٹ نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی  جس میں انہوں نے اپنی گہری باتوں سے نا صرف وہاں موجود دیگر فنکاروں کو متاثر کیا بلکہ اُن کے متاثر کُن جملے سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہے ہیں، جس پر مداح اُن کی دانائی کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق رابعہ بٹ نے ٹوٹے ہوئے دلوں کو ایک مشورہ دیا ہے جس پر اُنہیں سوشل میڈیا پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، شو کے دوران میزبان ندا یاسر کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ ٹوٹے ہوئے دلوں کے لیے آپ کا کیا مشورہ ہے؟

 جس کا جواب دیتے ہوئے رابعہ بٹ نے کہا کہ ’اس درد کے بعد خدا کس چیز سے نوازنے والا ہے ٹوٹے ہوئے دلوں کو اس کا اندازہ ہی نہیں، خدا جب آپ سے کچھ لیتا ہے تو اُس کے بدلے میں لازماً آپ کو بہت کچھ دیتا ہے کبھی یا تو سبق کی صورت میں یا دنیاوی کسی شے کی صورت میں لیکن آپ کو اجر ملتا ضرور ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer