انور مقصود نے اسد عمرکو بہترین اداکار،شیخ رشید کو کامیڈین قرار دیدیا

Asad Umar-Sheikh Rasheed
کیپشن: Asad Umar-Sheikh Rasheed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس(سٹی 42) معروف مصنف، مزاح نگار، ادیب، شاعر اور دانشور انور مقصود نے اسد عمر کو بہترین اداکار اور شیخ رشید کو بہترین کامیڈین  قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل کے میزبان نے گزشتہ روز اپنے پروگرام کی چند مختصر جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں، شو میں انور مقصود اور ان کے بیٹے بلال مقصود بطور مہمان شریک تھے، جہاں انہوں نے میزبان کے ساتھ خوب گپ شپ کی، میزبان نے انور مقصود سے پوچھا آپ کے خیال میں پاکستان کا بہترین ڈراما نگار کون ہے؟ ۔انور مقصود نے جواب دیا جس نے خواب دیکھا تھا ''علامہ اقبال''۔ بلال مقصود نے جواب دیا میں ڈراما نگار کے بارے میں نہیں بلکہ بہترین ہدایت کار کے بارے میں بتانا چاہوں گا اور میرے نزدیک ساحرہ کاظمی بہترین ہدایت کار ہیں۔

 انور مقصود نے کہا کہ میں نے خود ہی ڈرامے لکھنا چھوڑ دیے ہیں کیونکہ آج کل جس طرح کا مواد ناظرین کیلئے پیش کیا جارہا ہے وہ میرے معیار کے مطابق نہیں، آج کل ریٹنگ کا چکر بہت زیادہ ہوچکا ہے، مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ اس بات کا فیصلہ کرتا ہے کہ کون سا اداکار ڈرامے میں اداکاری کرے گا، ان معاملات میں پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کہیں پیچھے چلے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجائے اس کے بھارتی ڈرامے ہم سے کچھ سیکھتے، ہم نے ان کا طرز اپنانا شروع کردیا، یہیں سے ہمارے ڈرامے کی تباہی کا آغاز ہوا۔

Sughra Afzal

Content Writer