عید قرباں، وزراء کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

عید قرباں، وزراء کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) عید پر صفائی کے انتظامات، حکومت نے اراکین اسمبلی اور پارٹی قیادت کو شہر میں صفائی کا ٹاسک دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اراکین اسمبلی اور پارٹی قیادت کو اپنے اپنے حلقوں میں صفائی یقینی بنانے کی ہدایات کی ہیں جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کو اراکین اسمبلی اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی، پی ٹی آئی قیادت اور کارکن اپنے اپنے حلقوں میں عید کی صفائی کے حوالے سے کارنر میٹنگز کا بھی انعقاد کریں گے۔ ایل ڈبلیو ایم سی قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لیے بیگز ہر حلقے میں فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے تمام صفائی کمپنیوں اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید پر قربانی کے جانور کی آلائشوں اور صفائی کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے جائے جبکہ اس سلسلے میں واضح کردہ پلان سے فوری طور پر ایوان وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں باقاعدہ اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے جس میں عید پر صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔