ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام، 50 ہزار سے زائد بے گھروں نے رجسٹریشن کروالی

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام، 50 ہزار سے زائد بے گھروں نے رجسٹریشن کروالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت نادرا کے آن لائن رجسٹریشن سسٹم کی زبردست عوامی پذیرائی، 50 ہزار سے زائد بے گھر پاکستانیوں نے رجسٹریشن کروالی۔

وزبراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 15 جولائی سے بے گھر پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، ترجمان نادرا کے مطابق تاحال 50 ہزار سے زائد بے گھر افراد سکیم کے تحت رجسٹریشن کروا چکے ہیں، ترجمان نادرا کے مطابق ہرخاندان یعنی شوہر، بیوی، بچوں میں سے ایک فرد کی رجسٹریشن قبول کی جائیگی۔

  رجسٹریشن کرواتے وقت رسید ضرور حاصل کریں اور تسلی کرلیں کہ آپکا شناختی کارڈ نمبر اور ٹریکنگ نمبر درست درج کیا گیا ہے، ملک بھر کے 7 ہزار 5 سو ای سہولت مراکز پر آن لائن رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے، شہری نادرا کی ویب سائٹ پر خود بھی رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔  وزیراعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت  250روپے فیس ادا کرکے رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے، رجسٹریشن فیس نادرا ای سہولت مراکز، جازکیش، ایزی پیسہ، کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے بغیر کسی اضافی چارجز کے جمع کرائی جا سکتی ہے۔

 قریبی نادرا ای سہولت مرکز کا پتہ ویب سائٹ سے معلوم کیا جاسکتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer