ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھٹی کے روز ون ویلرز اور پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن؛ 71 ملزمان گرفتار

چھٹی کے روز ون ویلرز اور پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن؛ 71 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : چھٹی کے روز ڈولفن سکواڈ نے ون ویلرز اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 71 ملزمان گرفتار کر لئے۔

 ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ سمیت دیگر شاہراہوں سے 43 ون ویلرز گرفتار ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 28 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

 ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے موٹر سائیکلیں، ڈور، پتنگیں اور اسلحہ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ تھانوں کے حوالےکردیا گیا۔