میاں عمیر عظمت : ایف بی آر میں کلیریکل سٹاف، سپروائزرز اور اسسٹنٹ کے عہدے پر کام کرنے والوں کے لیے اچھی خبر آگئی ۔
محکمانہ کارکردگی اور سنیارٹی کی بنیاد پر ملازمین کو سپرنٹینڈنٹ کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ پرموشن زون میں موجود ملازمین کو اپنی کارکردگی رپورٹس مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، ساتھ ہی اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں چیف کمشنرز سے سپرنٹنڈنٹس کی ٹوٹل نشستوں اور خالی آسامیوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔