ویب ڈیسک: سندھ میں سردی کی شدت کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کے فیصلہ میں مزید توسیع کر دی گئی۔
محمکہ سکول ایجوکیشن سندھ نے سردی کے سبب سکول صبح 9 بجے شروع کرنے کے فیصلہ میں توسیع کر دی ہے ، سکول 4 فروری تک صبح 9 بجے کھلیں گے۔ اس فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی سکولز پر یکساں ہوگا۔

خیال رہے کہ سردی کی جما دینے والی لہر کے بعد پرائیویٹ سکولز نے 31 جنوری تک سکول صبح 9 بجے کھولنے کی سفارش کی تھی۔