ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق  

 شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے قائد آباد کے قریب شادی کی ایک تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قائد آباد کے قریب مظفر آباد کالونی میں پیش آیا۔پولیس نے فائرنگ کے الزام میں شاہ زیب نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔

فائرنگ میں زخمی ہونے والے 2 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔