ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا جمعرات کو اڈیالہ جیل جانے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا جمعرات کو اڈیالہ جیل جانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی قیادت کے ہمراہ وہاں جائیں گے۔ انہوں نے یہ اعلان مردان میں منعقدہ ایک ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ مذاکرات کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو سونپی گئی ہے، جبکہ بہت جلد سیاسی مخالفین کا احتساب کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال زیادہ دیر برقرار نہیں رہے گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مردان آمد پر شہریوں کی جانب سے احتجاج بھی دیکھنے میں آیا۔ عبدالولی خان یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات کے لیے زمینیں دینے والے متاثرین نے مناسب معاوضہ نہ ملنے پر احتجاج کیا اور حکومت سے فوری مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔