ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن نے ملک میں کرپشن میں اضافے پر سینٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی

Pakistani Senate
کیپشن: Senate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین نے ملک میں کرپشن میں اضافے پر تحریک التوا جمع کروادی۔

 تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے تحریک سینٹ سیکریٹریٹ میں جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔تحریک التوا میں کہا گیا کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے  اسے فوری طور پر ایوان میں زیر بحث لایا جائے۔

تحریک التوا پر مسلم لیگ(ن)، پیپلزپارٹی، جے یو آئی، پی کے میپ، اے این پی اور جماعت اسلامی کے سینیٹرز نے دستخط کیے۔سینیٹ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی رہنما شیری رحمٰن نے ملک کے تجارتی خسارے میں اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا کہ ہمارا درآمدی بل 67 فیصد بڑھ کر 40 ارب ڈالرز تک پہنچ  چکا ہے۔
شیری رحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ کل تک آپ اپوزیشن کو چور ڈاکو کہہ رہے تھے آج کرپشن انڈیکس میں پاکستان نے 16 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے جواب دینے کی کوشش کی تو مشیر تجارت کی ایوان میں عدم حاضری پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔اس معاملے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سیکریٹری تجارت ایوان میں نہیں آئے، ان کے خلاف معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کروں گا، وزیراعظم کو کہوں گا کہ سیکریٹری تجارت کو معطل کریں۔
اس پر علی محمد خان نے کہا کہ پاناما والے ہمیں کرپشن پر لیکچر دے رہے ہیں، جن کی سیاسی تاریخ ایک قطری خط کی مار ہیں ۔چاہے اقتدار رہے یا نہ رہے، حکومت ادھر کی ادھر ہو جائے، عمران خان کرپشن سے پیچھے نہیں ہٹے گا ۔
اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ اس توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد دیں، بعدازاں ان کی عدم موجودگی کے باعث اجلاس سے واک آؤٹ کردیا گیا اور سینیٹر عینی مری نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کردی۔