جنیدریاض : بورڈ انتظامیہ کی نااہلی،پیپر مارکنگ کرنیوالے ہزاروں اساتذہ معاوضوں سےمحروم،رواں سال ساڑھے4 لاکھ بچوں کے پیپرز کی مارکنگ کی گئی، سات ماہ بعد بھی ایگزمینرز معاوضوں کے حصول کیلئے خوار، اساتذہ کا کہنا ہے کہ کورونا میں بچوں سے پوری داخلہ فیس وصول کرنے کے باوجود بورڈ انتظامیہ نے ایگزمینرز کو معاوضوں سے محروم رکھا ہوا ہے۔
بورڈ انتظامیہ کی نااہلی،پیپرمارکنگ کرنیوالے ہزاروں اساتذہ معاوضوں سے محروم ہیں۔ رواں سال ساڑھے چار لاکھ بچوں نے میٹرک امتحان میں شرکت کی تھی۔ سات ماہ گزر جانے کے باوجود ایگزمینرز معاوضوں کے حصول کیلئے خوار ہو رہے ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ نہم و دہم کے نتائج جاری ہونے کے باوجود معاوضہ نہیں مل رہا۔ اس سال بچوں سے 4 پیپر لینے کے باوجود مکمل فیس وصول کی گئی تھی، بچوں سے پریکٹیکل نہ لینے کے باوجود پوری داخلہ فیس لی گئی۔ اساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ پوری فیس لینے کے باوجود ایگزمینرز کو کیوں معاوضہ سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ دوسری جانب بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اسی ہفتہ اساتذہ کو معاوضوں کی ادائیگی کردی جائے گی۔۔۔۔۔۔