پاکستانی زائرین درگاہ نظام الدین اولیاؒ،خواجہ غریب نوازؒ کی زیارت کریں گے

Khawja Gharib Nawaz Ajmir Sharif
کیپشن: Nizamuddin Dargah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاک بھارت مذہبی سیاحت کا دوسرا مرحلہ، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی زیرقیادت پاکستانی زائرین کا بڑا وفد پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے 29 جنوری کو بھارت روانہ ہوگا۔ زائرین درگاہ نظام الدین اولیاء دہلی، درگاہ خواجہ غریب نواز اجمیر شریف اور تاج محل آگرہ کا دورہ کریں گے۔

پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی مذہبی مقامات کی سیاحت کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کی کاوشوں کو سرحد کے دونوں پار پذیرائی ملنے لگ گئی ہے۔ اس حوالے سے نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے پاکستان ہندو کونسل کی تجویز دفتر خارجہ کے توسط سے بھارتی حکام کو پہنچا دی ہے، بھارت کی جانب سے پیش کردہ تجویز کے مطابق پاکستانی زائرین کو بھارت میں واقع مذہبی مقامات کی زیارت کیلئے پی آئی اے خصوصی پرواز میں لے کرجائے گی جبکہ بھارتی یاتری ایئر انڈیا کی فلائٹ میں پاکستان پہنچیں گے۔

ڈاکٹر رمیش کمار کی زیر قیادت پاکستانی زائرین قومی ایئر لائن کی فلائٹ 29جنوری کو بھارت کیلئے روانہ ہونگے، پاکستانی زائرین تین روزہ قیام بھارت کے دوران درگاہ نظام الدین اولیا ء دہلی، درگاہ خواجہ غریب نواز اجمیر شریف سمیت مغل دور حکومت کی عظیم یادگار تاج محل آگرہ کا بھی دورہ کریں گے۔ مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے ڈاکٹر رمیش کمار نے آگاہ کیا کہ آئندہ ماہ بیس فروری کو پاکستان ہندوکونسل کی دعوت پر بھارتی یاتریوں کیلئے ایئر انڈیا کی پرواز نئی دہلی سے پشاور اور کراچی چلائی جائی گی۔ جسکا مقصد یاتریو ں کو ٹیری مندر اور بلوچستان میں واقع ہنگلاج ماتا مندر کی یاترا کیلئے سہولت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مذہبی سیاحت کا فروغ دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کا باعث بن سکتا ہے۔ پاکستانی زائرین کا مجوزہ دورہ بھارت سالِ نو کی آمد پر مذہبی سیاحت کا سلسلے کی ایک کڑی ہے، گزشتہ سال نومبر میں پاکستان ہندو کونسل کی دعوت پر غیرملکی ہندو یاتریوں نے ٹیری میں واقع شری پرم ہنس جی مہاراج کی سمادھی / ٹیری مندر کی تاریخی یاترا کی تھی۔

اسی طرح رواں ماہ بھارت سمیت خلیجی ممالک سے ہندو یاتری صوبہ خیبرپختونخوا میں واقع شری پرم ہنس جی مہاراج کی سمادھی /ٹیری مندر کی یاترا کیلئے دبئی سے ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے یکم جنوری کو پشاور پہنچے تھے، تاہم بھارت سے آنے والے یاتریوں کو آخری لمحات میں بھارتی حکومت نے پی آئی اے کی پرواز میں سفر کرنے کی اجازت نہیں دی تھی جسکے بعد انہیں بذریعہ واہگہ بارڈر پاکستان لایا گیا تھا۔