خواتین کے لیے بری خبر، سونا مہنگا ہو گیا

خواتین کے لیے بری خبر، سونا مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید : شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاو کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی جاری رہا ، سوموار کے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونا 150روپے فی تولہ مہنگا ہوا۔ سونے کی بلند ترین قیمتوں کے باعث صرافہ بازار اور مارکیٹیں گاہکوں سے خالی دکھائی دیں.


تفصیلات کے مطابق  شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 150روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد صرافہ بازاروں میں خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 13ہزار 350روپے رہی۔اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1لاکھ 3ہزار 858روپے رہے اور 21 قیراط فی تولہ سونا 99ہزار137روپے کا رہا ۔جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1315روپے رہی۔

سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہونے کے باعث صرافہ بازارون اور مارکیٹوں کی رونقیں مانند پڑگی ہیں قوت خرید نہ ہونے کے باعث صارفین صرافہ بازاروِں کا رخ کرنے سے کترا رہے ہیں۔متوسط طبقہ میں شادیوں کیلئے مصنوعی زیورات کی خریداری کا رجحان بڑھ رہا ہے.

Raja Sheroz Azhar

Article Writer