سنگدل شخص نے بیوی اور بیٹی پر چھریاں چلادیں

سنگدل شخص نے بیوی اور بیٹی پر چھریاں چلادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:نوشہرہ ورکاں کے گاؤں ڈوگرانوالہ میں ایک شخص نے شک کی بنا پر اپنی بیوی اور 18 سالہ بیٹی کو چھری کے پے در پے وار کرکے شدید زخمی کر دیا، ریسکیو ٹیم نے دونوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں ڈوگرانوالہ کے رہائشی طارق نے بیوی اور بیٹی کو چھریوں زخمی کردیا، طارق کو اپنی بیوی اور بیٹی پرشک تھا، طارق نے چھری کے پے در پے وار کر کے اپنی 45سالہ بیوی کلثوم اور 18سالہ بیٹی کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگیا،  ریسکیو 1122نوشہرہ ورکاں کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر فرسٹ ایڈ دینے کے بعد  زخمی ماں بیٹی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer