ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) کچے ملازم پکے ہوگئے، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کا انتظار ختم، 305 ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا پروانہ جاری کردیا گیا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے کلاس فور کے 305 ملازمین کو مستقلی کا پروانہ مل گیا، سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دی، کلاس فور کے مستقل ہونیوالے ملازمین میں نائب قاصد، مالی، چوکیدار، گینگ مین، بیلدار، ماشقی، گیٹ کیپر، ویٹر، بک بائنڈرسمیت دیگر شامل ہیں، کلاس فور کے ڈیلی ویجز ملازمین گزشتہ کئی برسوں سے مستقلی کے انتظار کی سولی پر لٹک رہے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer