شمعون عباسی نے خلیل الرحمان قمر کو کھری کھری سنادیں

شمعون عباسی نے خلیل الرحمان قمر کو کھری کھری سنادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) معروف ہدایتکار و اداکار شمعون عباسی ڈرامہ نویس و شاعر خلیل الرحمان قمر کو عور ت کو معاشرے میں کم تر دکھانے پر برہم ہوگئے، کھری کھری سنادی۔

سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر شمعون عباسی نے اپنے ایک پیغام میں خلیل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خلیل صاحب آپ کا ڈرامہ ویسے بھی چل جاتا، خواتین کو اتنا نیچا دکھانے کی ضرورت نہیں تھی، انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بھاڑ میں جائیں ایسے لوگ جو اپنا منجن بیچنے کی کوشش میں خواتین کو نیچا دکھانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر اپنے ڈرامے میں خاتون کے منفی کردار میں دکھانے پر تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں اور خود و ہ بھی مختلف انٹرویوز میں خواتین کے خلاف قدرے متنازعہ بیانات دے چکے ہیں۔

اس سے قبل علی گل پیر، عثمان خالد بٹ، ارمینہ خان اور عفت عمر جیسے معروف فنکاروں کی جانب سے بھی میرے پاس تم ہو ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک اور عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے پر ردعمل دیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer